مولانا فضل الرحمان نے بھی اسمبلیاں تحلیل کرنیکی تجویز کی مخالفت کر دی

مولانا فضل الرحمان نے بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی، کہتے ہیں کیا اتفاق رائے سے جمہوریت ختم کر کے مارشل لاء لگا دینا چاہئے؟ تحریک انصاف کو سیاسی نابالغ قرار دے دیا۔

فاٹا کے انضمام کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی دو بڑی جماعتیں جے یو آئی ف اور اے این پی کھل کر سامنے آ گئیں۔ اسفند یار ولی نے گزشتہ روز ولی باغ میں فاٹا کے فوری انضمام پر زور دیا تو اگلے ہی دن جے یو آئی نے گرینڈ قبائلی جرگہ طلب کر لیا۔

جرگے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں اںضمام کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے معاملے کا از سر نو جائزہ لیا جائے، فاٹا کے عوام کی رائے لینا سب سے اہم ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی امیر نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے قبائلی علاقوں کی صوبے میں شمولیت کے حوالے سے تقریر کو بھی پرائی شادی میں عبد اللہ دیوانہ قرار دیا۔ انہوں نے 9 نومبر کے اجلاس کے بعد ایم ایم اے کے مستقبل کے اعلان کا بھی عندیہ دیا۔

گرینڈ قبائلی جرگے میں فاٹا سپریم کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا جو فاٹا کے مسئلے کا از سر نو جائزہ لے گی۔

install suchtv android app on google app store