دیربالا میں مکان میں آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جل کرجاں بحق

سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں آگ لگائی گئی تھی سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں آگ لگائی گئی تھی

ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کی زد میں آکربچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین، 14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ کمرے میں جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھاس پھوس کے ڈھیرمیں لگی، فائربریگیڈ کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ مکان جل کر راکھ ہوگیا۔

 

install suchtv android app on google app store