کراچی: پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت چاردہشت گرد ہلاک

کراچی: پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت چاردہشت گرد ہلاک فائل فوٹو کراچی: پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت چاردہشت گرد ہلاک

سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی بھی شامل ہے۔

سچل کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں چھپے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس موبائل پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے بعد جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے موبائل پہنچی تھی جسے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ملزمان میں طالبان کمانڈرملا اکبرسواتی بھی شامل ہے جو ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے پولیس افسران پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والی دیگر تین دہشت گردوں کی شنا خت کا عمل جاری ہے جس کے بعد چند ضروری کاغذی کارروائی کر کے لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store