خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

 خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، سوات، چترال، مالاکنڈ اور دیر سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا۔

install suchtv android app on google app store