خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کا سرحد پارسے حملہ، 2 ایف سی اہلکارشہید، 6 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کا سرحد پار سے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ فائل فوٹو خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کا سرحد پار سے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے تعلق سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store