خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر فائل فوٹو

پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے رات گئے راجگال مین دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

امن دشمنوں پر پاک فوج کی ایک اور کاری ضرب خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا کوئی بھاگ نہیں پائے گا۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھرپور انداز میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خود کش حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے پاک افغان سرحد پر کارروائی تیز کرتے ہوئے ہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store