افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد نشان عبرت بن گئے

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد نشان عبرت بن گئے فائل فوٹو

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد مارے گئے۔

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد مارے گئے۔

افغانستان کی جانب سے کئی روز سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی کوشش جاری ہے لیکن پاکستانی فورسز کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی ۔

آج پھر ایک بار سپرکوٹ اور چمکنی کے علاقوں میں افغانی دہشتگردوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔

install suchtv android app on google app store