جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں آگ لگ گئی

جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں آگ لگ گئی جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں آگ لگ گئی

جنوبی وزیرستان میں رات گئے وانا گورنمنٹ ڈگری کالج میں آگ لگ گئی، تاہم کسی بھی شخص کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

کالج میں آگ لگنے سے پرنسپل آفس سمیت 40 سے زائد کمرے آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ٹانک سے وانا پہنچ گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور نقصانات کا علم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ وانا گورنمنٹ ڈگری کالج میں ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبہ پڑھتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store