چکدرہ :ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو کرپشن نیچے تک جاتی ہے: عمران خان

عمران خان عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تین ستمبر کو لاہور پہنچ کر نوازشریف سے کرپشن کا حساب لینے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں۔ نوازشریف نے کرپشن کر کے اداروں کو تباہ کر دیا۔ کے پی میں کرپشن کا کوئی بڑا کیس سامنے نہیں آیا۔

چکدرہ میں موٹر وے کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کےلئے کینسر ہے اور پاکستان کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے جب ایک ملک کا سربراہ خود کرپشن میں ملوث ہوگا تو پھر اس کے ماتحت سارے ادارے اور افراد کرپٹ ہی ہوں گے، سب کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا ایک بھی کیس ثابت کردیں۔

کپتان بولے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دیگر تینوں صوبوں کے لئے مثال بن چکی ہے اور اب یہاں پولیس غیر سیاسی ہے، صوبے میں کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جب کہ پنجاب میں مجھ پر متعدد مقدمات بنا دیئے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں اور خیبرپختونخوا میں تعلیم پر بھرپور توجہ دی جس کی وجہ سے 34 ہزار طالب علم پرائیویٹ اسکولوں سے گورنمنٹ اسکولوں میں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں بچیوں کے اسکول بنانے کے ساتھ خواتین کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکےاسپتالوں کوٹھیک کرنےمیں دیرلگی، خیبرپختونخوا کےاسپتال پہلے سے بہتر ہیں۔

install suchtv android app on google app store