پاکستان کا شمالی وزیرستان میں میزائل حملے پر اظہار مذمت

پاکستان نے شمالی وزیرستان میں میزائل حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میزائل حملے پاکستان کی خودمختاری کی نفی ہیں، میزائل حملے بند کئے جائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف خود بھرپور کارروائی کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store