تعلیمی اداروں میں 5 دن کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

تعلیمی اداروں میں 5 دن کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا فائل فوٹو تعلیمی اداروں میں 5 دن کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری کے بعد تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری کے بعد موسمی حالات کے پیش نظر اسکول کو 5 دن کے لیے بند کردیا گیا۔ ڈی ای او کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلیات میں تعلیمی ادارے اب بدھ کو کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیش تر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر، مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store