مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے چوتھی شادی کرلی

مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے چوتھی شادی کرلی اسکرین گریب مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے چوتھی شادی کرلی

نوجوان دیکھتے رہ گئے مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے چوتھی بار سر پر سہرا سجا لیا۔ مانسہرہ میں نوے سالہ بابے کی شادی کو دس دن نہیں گزرے تھے کہ ایک سو دس سالہ بابا بھی دلہن لے آیا۔

ذرائع کے مطابق حق مہر پانچ ہزار مقرر ہوا ہے، با با جی کے بڑے بیٹے کی عمر ستر سال سے زائد ہے اور بابا جی کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں بھی شادی شدہ اور بچوں والے ہیں۔

دولہےعبدلحںنان سواتی کی عمر 110سال ہے،ان کی یہ چوتھی شادی ہے جبکہ چھ بیٹے، چھ بیٹیاں ہیں۔ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں اور انکی اولاد کی تعداد چوراسی سے زائد ہے۔

عبدالحنان کی دلہن الائی بٹگرام سے لائی گئی جس کی عمر 55سال ہے، بابا جی کے نکاح کے موقع پر ان کے بچوں نے شرکت کی، بابا جی کے نکاح اور دلہن کو زیورات پہنانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

install suchtv android app on google app store