مالاکنڈ: خاندانی رنجش پر 4 خواتین سمیت 9 افراد قتل، ملزمان گرفتار

مالاکنڈ: خاندانی رنجش پر 4 خواتین سمیت 9 افراد قتل فائل فوٹو مالاکنڈ: خاندانی رنجش پر 4 خواتین سمیت 9 افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں داماد نے سسرال میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کردیا۔مقتولین میں ملزم کی بیوی بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور 3 مرد اور دو بچے شامل ہیں،12سال کا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جاں بحق افراد میں حسن شاہ، حضرت علی، حضرت بلال، ضحران ،زحران، رابعہ، رقیہ بی بی، حبیب الحرام زوجہ حسن شاہ شامل ہیں۔

9 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہو کر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سوات سے ہے، جس نے گھریلو تنازعے پر قتل کی واردات کی۔ اس کی بیوی کچھ روز سے ناراض ہوکر باپ کے گھر بیٹھی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شکیل خان نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store