ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کی کاررائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کاررائی میں 2 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کی کاررائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈی آئی خان کے چودھوان گاؤں کے قریب کوٹ تگہ میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت ان کے قبضے سے ملنے مقامی کالعدم تنظیم کے کارڈز سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store