لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی فائل فوٹو لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

خیبر پختو نخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے تالاش خٹکے میں انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) ملاکنڈ ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق تالاش کے علاقےمیں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مطلوب دہشت گردوں حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے، ہلاک دہشت گردوں سے دو پستول اور گرنیڈ برآمد ہوئے۔

install suchtv android app on google app store