شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی فائل فوٹو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی

شمالی اور جنوبی وزیرستان مین سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں دو دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، جس کے باعث دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس کارروائی میں مزید ایک ہلاک ہوگیا۔

بیان کے مطابق اس فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک فضل جنان شہید ہوگئے، شہید ہونے والے نائیک کی عمر 32 سال تھی اور وہ ہنگو کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store