سوات میں اسکول وین حملے کے خلاف دھرنا جاری، مظاہرین کا میت دفنانے سے انکار

سوات میں اسکول وین حملے کے خلاف دھرنا جاری فائل فوٹو سوات میں اسکول وین حملے کے خلاف دھرنا جاری

سوات میں اسکول وین پر حملے اور اس کے نتیجے میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز شروع کیا گیا احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے میت کو سپرد خاک کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

حملے کے دوران فائرنگ کی نتیجے میں نجی اسکول کی سوزوکی گاڑی کا ڈرائیور محمد حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعے میں تیسری جماعت کے طالب علم منون ولد سیف اللہ کو 3 گولیاں لگی تھیں جو زیر علاج ہے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق چارباغ تحصیل کے علاقے گلی باغ میں وین طلبا اسکول لے جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، حملے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ 2 طالب علموں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store