بھارت کشمیرکا محل و قوع تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت ان لوگوں کو جائیداد الاٹ کرکے کشمیر کے محل وقوع کو تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے جو کشمیر کے رہائشی نہیں ہیں۔

انہوں نے مظفرآباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ اقدام بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا ایک حصہ ہے اور اسے تمام بین الاقوامی فورموں میں اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے پھر کہا کہ وفاقی حکومت اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کشمیریوں کے خود ارادیت کے منصفانہ حق کی اخلاقی، جمہوری اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔

حریت رہنمائوں کو بے بنیاد الزامات میں نظر بند کررہے ہیں اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ جنگی جرائم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور بھارتی فوجی کنٹرول لائن پر سکولوں، ایمبولینسوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store