نوجوان کے بہیمانہ قتل پربیروہ میں شٹر ڈاون ہڑتال

نوجوان کے بہیمانہ قتل پربیروہ میں شٹر ڈاون ہڑتال نوجوان کے بہیمانہ قتل پربیروہ میں شٹر ڈاون ہڑتال

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں فوجیوں کے ہاتھوں نوجوان کے بہیمانہ قتل پربیرواہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کئی گئی۔مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن نے میجر گگوئی کی پیٹھ تھپتھپانے والو ں کونوجوان کے قتل کے براہ راست ذمہ دار قرار دیدیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تنویر احمد وانی نامی نوجوان کے بہیمانہ قتل پرضلع بڈگام کے علاقے بیروہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنویر احمد جمعہ کے روز قابض فوجیوں کی بیروہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا تھا۔ بیروہ، کھاگ ، آری پانتھن اور دیگرعلاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کے قتل پر احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بیروہ میں سخت پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی، فوجی سربراہ بپن راوت سمیت وہ تمام لوگ بیروہ میں تنویر احمد وانی کے قتل کے براہ راست ذمہ دار ہیں جنہوں نے فاروق ڈارکو جیب کے ساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے پرمیجر گوگوئی کی پیٹھ تھپتھپائی تھی۔ اگر بھارتی پولیس میں کچھ احساس ذمہ داری باقی ہے تو وہ نوجوان کو قتل کرنے والے فوجی کو گرفتارکرے۔

انجینئر رشید نے کہا کہ اروان جیٹلے،بپن راوت اور دیگر نے میجر گگوئی کو کی طرف سے فاروق حمد ڈار کو اسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے اکرام و انعام سے بھی نوازا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گگوئی کو سزا دی گئی ہوتی تو آج اسی میجر گگوئی کے ساتھی تنویر احمد کو جرم بے گناہی میں قتل نہ کرتے۔ انجینئر رشید نے عالمی برادر ی پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے خلاف کھلی جارحیت اور نسل کشی کا نوٹس لے۔

حریت رہنماوں نے بھی نوجوان کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سید علی گیلانی نے تنویراحمد وانی کی شہادت کو ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج منصوبہ بندی کے تحت کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store