انتہا پسند بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

انتہا پسند بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید انتہا پسند بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں اور انتہا پسند ظالموں نے پلوامہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

سرینگر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ترال میں تازہ کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گولیاں مار دی گئیں۔ بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں چودہ گھنٹے طویل آپریشن کیا جس کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔

فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ فورسز نے بعد ازاں نوجوانوں کی میتوں والے گھر کو سرنگوں کا دھماکہ کر کے اڑا دیا۔

واقعے کے بعد شہری کرفیو اور تمام تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے، فورسز سے جھڑپوں میں متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے، بھارتی فورسز احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store