آزادکشمیرمیں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، 2 من بارودی مواد برآمد

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 من بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 2 من (80 کلو) بارودی مواد بر آمد کیا گیا جب کہ کارروائی میں 2 ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی باغ کامران احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گرفتارملزمان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store