بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط ختم کرے: صدر ممنون

صدر ممنون حسین نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر پر غیرقانونی تسلط ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔

آج مظفرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن واستحکام کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام تر منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store