ہندو دہشتگرد تنظیمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث: پاکستان

ہندو دہشتگرد تنظیمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث: پاکستان ہندو دہشتگرد تنظیمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث: پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی ہلاکت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو دہشتگرد تنظیمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس جیسی ہندو دہشتگرد تنظیمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں اور بھارتی ریاستی ادارے ان کی مدد کر رہے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2014ء کے بعد سے نریندر مودی جب سے اقتدار میں آئے ہیں، ہندو دہشتگردوں کو مبینہ طور پر ریاستی مشنری کی بھرپور آشیر باد حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جعلی مقابلوں، گھروں میں چھاپوں اور زیر حراست متعدد کشمیری مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ تاہم یہ سلسلہ 1947 کے بعد سے جاری ہے تا کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کرکے انھیں اکثریت سے اقلیت میں بدلا جا سکے۔

انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کیخلاف نسل کشی، کشمیر میں آباد کاری اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم قابض بھارتی فوج اور ہندو دہشتگرد تنظیموں کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتا رہے گا۔

install suchtv android app on google app store