مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی جاری، مزید 3 نوجوان شہید

بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا فائل فوٹو بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں ماہ مقدس رمضان کے دوران بھی بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جبکہ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی درندگی رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بند نہ ہوئی، بھارتی فورسز نے حالیہ کارروائی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کی جس میں کپوارہ کے علاقے لولاب میں درندہ صفت بھارتیوں نے گھر گھر تلاشی لی۔

چارد اور چار دیواری کی پامالی میں کچھ کشمیری طیش میں آئے جس کے جواب میں بھارتی فوجیوں نے نہتے شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی اور تین نو جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب کشمیر میں سینئر حریت رہنماؤں نے مشترکہ طور پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ایک منظم طریقے سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے کشمیریوں سے یوم کشمیر اور جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کی مشترکہ اپیل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store