گلگت بلتستان: یوم دفاع پاکستان کی تقریبات جاری, آلات حرب کی نمائش

گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے برگیڈ ہیڈ کواٹرز اسکردو میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔

برگیڈ ہیڈ کوارٹر سکردو میں منعقدہ تقریب میں کارگل اور سیاچن کے محاذوں پر ملکی دفاع میں شہید ہونے والوں کے ورثاء اور غازیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر برگیڈ کمانڈر برگیڈئر چوہدری اظہر منیر کاہلوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے جبکہ فوجی دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر چوہدری اظہر منیر نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اُن شہداء کے نام ہے جنھوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے میونسپل سٹیڈیم میں دفاعی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے جہاں بلند ترین محاز جنگ میں تعینات جوانوں کے خصوصی لباس اور زیر استعمال اسلحہ اور دیگر چیزیں شامل ہیں اس موقع پر عسکری ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹر ز نے نچلی پرواز کے زریعے سلامی بھی دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد، برگیڈ کمانڈر سکردو اور کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے نمائش کا معائنہ بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store