گلگت بلتستان: اسکردو سرفہ رنا میں کار ریلی کے چار 4 میلے کا آغاز

گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگاہ ڈیزرٹ کار ریلی کے چار روزہ میلے کا آغاز ہو گیا۔

اسکردو اور شگر میں سرفہ رنا ڈیزرٹ کار ریلی اور چار روزہ ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے سطح سمندر سے ساڑھے سات سو فٹ بلند دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنا میدان میں قائم خیمہ بستی اور بابِ شگر کا افتتاح کیا۔

جہاں ریلی میں حصہ لینے والے ملک کے نامور ڈرائیورز اور آفیشلز کے لیے رہائش، علاقائی پکوانوں اور مختلف ثقافتی و دستکاری نمونوں سمیت قیمتی پتھروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ شاہی پولو گراونڈ میں روایتی فری سٹائل پولو کا بھی افتتاحی میچ اسکردو انچن اور مقپون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

اس موقع پر گلگت اور بلتستان کی لوک موسیقی اور تلوار رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے دیوسائی روڈ پر حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کیے، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس چھ لاکھ روپے کے چیکس دئیے گئے۔۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی دلجوئی اور مدد کے لیے اپنے قائد نوازشریف نے بھیجا ہے۔۔

install suchtv android app on google app store