گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ضمنی انتخاب، ایل اے 4 نگر سے پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ضمنی انتخابات گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ضمنی انتخابات

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے چار نگر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جاوید حسین نے چھ ہزار آٹھ سو اڑتیس ووٹ لے کر کامیاب رہے.

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے چار نگر میں اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی محمد علی شیخ کے وفات کی وجہ خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات ہوئے ، حلقے کے چالیس پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے چھ ہزار آٹھ سو اڑتیس ووٹ لے کر میدان مار لیا.

حلقے میں ان کے مد مقابل مضبوط امیدوار اسلامی تحریک پاکستان کے شیخ محمد باقر حیدر پانچ ہزار سات سو پینسٹھ ووٹ لے سکے ،جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ اختر حسین صرف پانچ سو چار ووٹ حاصل کر سکے .

install suchtv android app on google app store