گلگت بلتستان میں شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے علاقے میں شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق غذر کے ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے بتایا کہ گزشتہ شب شہاب ثاقب پہاڑ پر گرا جس کے باعث گردونواح کے علاقے میں واقع گھر لرز اٹھے ۔

واقعے کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ شہاب ثاقب گرنے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔

install suchtv android app on google app store