گلگت بلتستان کے شہریوں کو پاکستانی آئین کے مطابق بنیادی حقوق مہیا کیے جائیں گے

وزیراعظم کی جانب سے خصوصی طور پر بنائی گئی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز کر دی، ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز رپورٹ جلد وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔

گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، جس کے مطابق گگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی تجویز کر دی ہے۔

خصوصی کمیٹی نے آزاد کشمیر کو الگ صوبہ بنانے کی مخالفت کی ہے۔

دوسری جانب سرتاج عزیز نے گلگت بلتستان کو بھی الگ صوبہ بنانے کی تجویزپر تبصرے سےگریز کیا۔

انہوں نے رپورٹ کے مندرجات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ رپورٹ تیار ہے جو وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ خصوصی کمیٹی کو گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے سےمتعلق معاملےپر قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینے کا ٹاسک دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store