وزیر داخلہ کی قیام امن کیلئے گلگت بلتستان سکاوٹس کے کردار کی تحسین

وزیر داخلہ کی قیام امن کیلئے گلگت بلتستان سکاوٹس کے کردار کی تحسین ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر اعجاز الرحمن اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

چودھری نثار نے یہ بات گلگت بلتستان سکاوٹس کے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر اعجاز الرحمن سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گلگت بلتستان میں امن اور سلامتی قائم رکھنے کیلئے علاقے کے سکاوٹس کے کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان سکائوٹس کے نئے تعینات کئے گئے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر اعجاز الرحمن سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیرداخلہ نے شمالی سرحدی علاقوں میں گلگت بلتستان اسکائوٹس کی مستعدی کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں گلگت بلتستان اسکائوٹس کو جدید خطوط پر تربیت دینے کی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store