پی آئی اے کرایوں میں اضافے کے خلاف جی بی اسمبلی میں قرار داد منظور

سکردو ائیرپورٹ فائل فوٹو سکردو ائیرپورٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے اسلام آباد سے سکردو اور گگلت کے لے کرایوں میں اضافے کے خلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظوری کرلی۔

قرارداد پیرکے روز نوازخان ناجی نے ایوان میں پیش کی۔ تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جس پرسپیکر نے قرارداد کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو اور گلگت کے لیے پی آئی اے کے کرایوں می کمی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان فضائی سفر دو گھنٹے سے زائد کا ہے اور پی آئی اے کا کرایہ سولہ ہزار روپے مقرر ہے جبکہ اسلام آباد سے گلگت سکردو کے مابین فضائی سفر ایک گھنٹے کا ہے مگر پی آئی اے کا کرایہ 26ہزار روپے سے زائد کا ہے۔ یہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے اس لئے یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے پی آئی اے اپنے کرایوں میں مناسب کمی کرے۔

install suchtv android app on google app store