سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے

سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر 2 آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز کیے، آپریشنز کے دوران 3 دہشت گرد لیڈرز سمیت 8 مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں عبدالانیر عرف عادل، جنید عرف جامد، خالق عرف ریحان شامل ہیں، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد علاقے سے نئے دہشت گرد بھرتی کرتے تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کر لیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store