واجد ضیاء پر قسمت کی دیوی مہربان۔۔۔پاناما کیس میں شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے والے افسر کو بڑا عہدہ مل گیا؟ جان کر آپ بھی ہونگے حیران

واجد ضیاء فائل فوٹو واجد ضیاء

پاناما کیس لڑنے والے واجد ضیاء کو حکومت نے اعلی ترین عہدے سے نواز دیا، آئی جی ریلوے کے عہدے پر براجمان افسر کا تبادلہ کر کے انہیں اب ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بیروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاناما کیس لڑنے والے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل اور سزا دلوانے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے واجد ضیاء کو دوبارہ سے ایف آئی اے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

واجد ضیاء اس وقت پاکستان ریلوے کی پولیس کے آئی جی کے عہدے پر براجمان ہیں۔ تاہم اب ان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے نواز دیا گیا ہے۔

نئےڈی جی ایف آئی اےواجدضیاءگریڈ 21کےافسر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واجد ضیاء کے علاوہ دیگر کئی اہم تقرریاں اور تبادلے بھی کیے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس محمد علی شہزادہ اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کر دیے گئے ہیں۔ سیکریٹری اقتصادی امورنوراحمدکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جوادپال ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس مقرر کر دیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ڈاکٹرمعین مسعودکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آبادرپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

وفاقی بیوروکریسی کے علاوہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جبکہ کل وزیراعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ اہم دورہ کریں گے، اس دوران بھی مزید تقرر و تبادلے کیے جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store