ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، محمد زبیر

 ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، محمد زبیر فائل فوٹو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ا س وقت ملک کی معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہے ، 45لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ، میں نے معیشت عمران خان سے سیکھی ہے ۔

نجی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ایک سال سے تحریک انصاف کے پاس ہی سارا کنٹرول ہے اور مسلم لیگ ن نے نہ کوئی احتجاج کیا ہے اورنہ دکانیں بند کرائیں ، نہ سول نافرمانی کی تحریک چلائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اپنی معاشی ٹیم ہے ہی نہیں ہے ، ڈالرایک دن میں گیارا روپے بڑھا اوراگلے دن آٹھ روپے نیچے آیا جس سے کچھ لوگ مرگئے اور کچھ لوگ اوپر چلے گئے ۔

محمد زبیر کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کوٹیکس میں چارسو ارب شارٹ فال کا سامناہے ، جب تک یہ اپنے معاملات درست نہیں کریں گے ، آگے نہیں چل سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store