کنٹرول لائن پر استحکام کیلئے دونوں ممالک کو اقدامات کرنے ہوںگے: سلمان بشیر

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر استحکام کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک کتاب کی تقریب اجرا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر برقرار رکھنے پر پاکستان اور بھارت میں اتفاق پایا جاتا ہے۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کا مشترکہ مقصد ہے۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر صورت حال کے استحکام کے لیے دونوں ممالک کو باہمی اتفاق رائے سے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store