چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے: خسرو بختیار

خسرو بختیار فائل فوٹو خسرو بختیار

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔

انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ صنعتی ترقی میں کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت خصوصاً مغربی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اورگوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store