چین پاکستان اقتصادی راہداری سے توانائی کے شدید بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی: خسرو بختیار

خسرو بختیار فائل فوٹو خسرو بختیار

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔

وہ اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیاجانے والا اقتصادی زون ہوگا جس کاآئندہ چھ ہفتوں میں سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے چین کے ماہرین کا ایک وفد رواں ماہ پاکستان کادورہ کررہاہے۔ خسرہ بختیار نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا جن میں گوادر بجلی گھر، نیاانٹرنیشنل ایئرپورٹ، پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں اور ہسپتال کے قیام کے منصوبے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store