سی پیک توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی:چینی ماہرین

سی پیک توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی:چینی ماہرین فائل فوٹو سی پیک توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی:چینی ماہرین

چینی ماہرین نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ہے۔چین کی Renmin یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز کے ایک سینئرمحقق Zhou Rong نے گلوبل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کا دارومدارپاکستان میں سیاسی استحکام پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ Zhou Rong نے کہاکہ پاکستان میں موٹرویز کے علاوہ بجلی گھروں جیسے دوسرے منصوبوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ Renmin یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر Wang Yiwei نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مسائل کے باوجود علاقائی ترقی اوراستحکام کی ایک مثال ہے۔

install suchtv android app on google app store