مردم شماری پر تحفظات برقرار لیکن نتائج تسلیم کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں لیکن آئینی بحران کے خاتمے کے لئے مردم شماری کے نتائج تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے دو وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں رہے اور دونوں نے نیب کیسز کا سامنا کیا، اور نیب کی جانب سے شرجیل میمن کے ساتھ جس قسم کا رویہ اپنایا جا رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہمارے کسی رہنما کے خلاف کیسز ہیں تو ہم سامنا کریں گے لیکن پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کیسز میں امتیاز نہیں ہونا چاہیے، قانون سب کے لیے ایک ہی ہونا چاہیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی کچھ لوگوں نے قبل از وقت انتخابات کی بات کی تھی لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن وہ نواز شریف کے دفاع میں بہت زیادہ آگے جا رہے ہیں، مولانا صاحب کی اپنی پارٹی ہے انہیں اسے دیکھنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store