دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ ہرقسم کے روایتی خطرات کیلئے ہماری پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔ دفاع پاکستان کیلئے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے منگلا کور کا دورہ اور تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔

افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ انشاء اللہ جلد قوم اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگی۔ طویل سفر کے بعد حالات پر قابو پاچکے ہیں۔ ترقی کیلئے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کے بلند حوصلے کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store