سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ میاں نوازشریف گزشتہ کئی دنوں سے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود تھے۔

 میاں نوازشریف گزشتہ کئی دنوں سے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود تھے تاہم کل نیب ریفرنس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے آج وطن واپس پہنچے ہیں۔

بے نظیر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت

نوازشریف کے طیارے نے اسلام آباد کے بے نظیر ایئرپورٹ پر لینڈ کیا اور اس موقع پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر راجہ ظفر، الحق، پرویز رشید، سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، چوہدری تنویر، امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت دیگر رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

مزید جانئیے: احتساب کا مقصد انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نے ایئرپورٹ کے راول لاؤنج میں مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور پھر گاڑیوں کے قافلے میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔

نوازشریف اپنی ذاتی گاڑی اور ذاتی سیکیورٹی میں اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس پہنچے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب قانون میں میرے اور شریف خاندان کے لیے دُہرا معیار کیوں ہے: شرجیل میمن

پنجاب ہاؤس پہنچنے پر کارکنان اور پارٹی رہنماؤں نے میاں نوازشریف کا استقبال کیا۔

نوازشریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے اور دن بھر ان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتی جاری رہیں گی۔

نیب کو ایئرپورٹ آنے سے کو روک دیا گیا

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی گزشتہ سماعت پر نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے سمن کی تعمیل کے لیے نیب کی ٹیم نے کل نوازشریف کے طیارے تک رسائی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف 3 نومبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب پنڈی ناصر اقبال نے نیب کی 10 رکنی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے سے روک دیا اور نیب اہلکاروں کو پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کے سمن کی تعمیل کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف تین نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں جس میں سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store