وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کو کرپٹ ترین ادارہ قراردے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

میٹھا میٹھا ہپ ہپ،کڑوا کڑوا تھو،سب کے احتساب کا دعویٰ کرنے والے اپنی باری آئی تو بول پڑے،وزیراعلیٰ شہباز شریف قومی احتساب بیورو پر برس پڑے،ادارے کو کرپشن کا گڑھ قرار دے دیا۔

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف فرد جرم عائد کیا ہوا ،وزیراعلیٰ پنجاب نےاخلاقیات کی کتاب ہی پھاڑ ڈالی۔

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کو قومی اداروں سےٹکراؤ کی پالیسی نہ اختیار کرنےکےمشورے دینے والے شہباز شریف نے خود قومی ادارے کے خلاف بیان بازی شروع کر دی،،وزیراعلیٰ پنجاب برسے نیب پر،،اور قومی احتسب بیورو کوکرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نیب سے اتنے نالاں ،مشرف دور میں نیب سے شکوے بھی یاد آ گئے،،کہا ادارہ کرپشن کا گڑھ ہے۔

کہاں گئے سب کا احتساب ہونےکے دعوے،جب خود جواب دینا پڑا تو کھل کر سامنے آ گئے۔

 

install suchtv android app on google app store