عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

  • اپ ڈیٹ:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا، بینچ کیس کی باقاعدہ سماعت تئیس اکتوبرسے شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کی ایک اور درخواست اسی نوعیت کی لاجر بنچ میں زیرسماعت ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اس درخواست کو بھی لاجر بنچ میں منتقل کر دیتے ہیں۔

چیف جسٹس انور خان کاسی درخواست کو لاجر بنچ میں سماعت کے لئے مقرر کریں گے۔جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کوعمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ اور الیکشن کمیشن نے 12 اکتوبر کو وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں وہ غیرآئینی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے عمران کو ذہنی تکلیف پہنچی ہے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لہذااسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store