آرمی چیف اور دبئی کے حکمران شیخ محمد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف اور دبئی کے حکمران شیخ محمد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال آرمی چیف اور دبئی کے حکمران شیخ محمد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی اور اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے مؤثر اور تعمیری کردار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اور دبئی کے حکمران کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں، تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد پر شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا۔ 

آرمی چیف نے تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی و ثقافتی میدان میں متحدہ عرب امارات کی متاثر کن ترقی کو سراہا اور انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر متوازن پالیسیوں پر یو اے ای کی قیادت کی تعریف کی۔ 

install suchtv android app on google app store