توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • اپ ڈیٹ:
 عمران خان فائل فوٹو عمران خان

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اس سے قبل 15 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت بھی 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے جب کہ عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست اکبرایس بابرنےدائرکی تھی۔

install suchtv android app on google app store