بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکاردھوکا اورجارحیت ہے اور بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کوسیزفائرکی خلاف ورزی سے روکے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندرمودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، بھارت دہشتگردی کوریاستی ہتھکنڈے کے طورپراستعمال کرتا ہے جب کہ بھارت کومذاکرات کیلیے دہشت گردپالیسی ترک کرنا ہوگی۔

کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، کشمیرپربھارتی قبضہ غیرقانونی ہے، مذاکرات کیلئے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، پاکستان تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے، کشمیرمیں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیئں، بھارت نے اپنے ہرپڑوسی سے جنگیں لڑیں اورقائداعظم پرتنقید کرنے والوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں جب کہ قانون کی مدت ختم ہونے کی تاریخیں نہیں ہواکرتیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے تمام تصیفہ طلب مسائل کے حل کا خواہشمند ہے اور مذاکرات کیلئے بھارت کو دہشتگردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت بہتان تراشی پراترآیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکاردھوکا اورجارحیت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے جب کہ نے اپنے ہرپڑوسی سے جنگیں لڑیں اوربھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت بند کرے۔

install suchtv android app on google app store