این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کی جیت میرے موقف کی تائید ہے: نواز شریف

نواز شریف نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جیت میرے موقف کی تائید ہے جب کہ پاکستان کے حالات عجیب رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ این اے 120 میں عوام کی جانب سے بہت پذیرائی ملی جب کہ لاہور کا ضمنی الیکشن میرے مؤقف کی تائید ہے اور جی ٹی روڈ پرجو باتیں کیں وہ میرا اصولی مؤقف ہے۔

نہوں نے کہا کہ این اے 120 سے لاپتہ کارکنوں سے متعلق وزیراعظم کو کہا ہے اورلاپتہ کارکنوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشاورت ہوتی رہتی ہے اورآئندہ بھی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی تیسری سرجری بھی کامیابی سے ہو گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو رہی ہے۔

واضح رہے نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت بھی کی۔

install suchtv android app on google app store