سپریم کورٹ، عمران خان نااہلی کیس، حنیف عباسی نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں

سپریم کورٹ، عمران خان نااہلی کیس، حنیف عباسی نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں سپریم کورٹ، عمران خان نااہلی کیس، حنیف عباسی نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں

عمران خان نااہلی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں تفصیلات جمع کرادیں تفصیلات میں عمران خان کے دوہزار تین سے دوہزار پانچ تک کےٹیکس گوشوارےشامل ہیں۔

ان دنوں سپریم کورٹ میں سیاست دانوں کی نااہلیوں کے کیسز کی تعداد معمول سے زیادہ ہے۔

پہلے نواز شریف، پھر شیخ رشید اور اب عمران خان نااہلی کیس

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عدالت عظمی میں عمران خان نااہلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیئے،دستاویزات متفرق درخواست کے ساتھ جمع کرائے گئے ہیں ،دستاویزات میں عمران خان کے دوہزار تین سے دوہزار پانچ تک کے ٹیکس گوشوارے شامل ہیں، دستاویزات میں عمران خان کے دوہزار دو کے کاغذات نامزدگی کاریکارڈ بھی جمع کرایا گیا ہے، حنیف عباسی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے گوشواروں میں لندن فلیٹ کی فروخت سےحاصل شدہ رقم ظاہرنہیں کی گئی۔

حنیف عباسی کی جمع کرائی گئی دستاویزات کےمطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائماسے لیا گیا قرض ظاہرنہیں کیا،درخواست گزار نے عمران خان کوآرٹیکل 62 ون ایف کےتحت نااہل قراردینےکی استدعا کی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 26 ستمبرکو عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔

install suchtv android app on google app store