آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغانستان سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو ملاقات میں کی ہے۔

ملاقات کے دوران افغانستان سمیت، علاقائی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر تھامس ڈریو نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store