والدہ آئی سی یو سے باہر آ گئیں، قوم کی دعاؤں کا شکریہ: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز آپریشن کے بعد آئی سی یو سے باہر آگئی ہیں اور گزشتہ روز کے آپریشن کے بعد وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے بتایا کہ میری والدہ آپریشن کے بعد آئی سی یو سے باہر آگئی ہیں اور گزشتہ روز کے آپریشن کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔

 

مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے لیے دعاؤں پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

واضح رہے بیگم کلثوم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی تاہم وہ گلے کے کینسر کے باعث اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store